17 جنوری، 2020، 12:35 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83637123
T T
0 Persons
ایران کی یوریشیا کو برآمدات میں 48 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- ایران میں رواں سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران، یوریشین ممالک کو 6 کروڑ ڈالر سے زائد مختلف قسم کی مصنوعات کی برآمد ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال  کی بنسبت مالیت کے لحاظ سے 48 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایرانی تجارتی ترقی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ ایران سے یوریشیا کو برآمد شدہ مصنوعات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں مالیت کے لحاظ سے 48 فیصد اور وزن کے لحاظ سے 94 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار "حمید زادبوم" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے یوریشیا کو برآمدات میں ترقی، دوسرے علاقوں بشمول خلیج فارس تعاون کونسل، جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم اور یورپی یونین سے کہیں زیادہ ہے۔

زادم بوم نے کہا کہ ایرانی برآمدات کا سب سے زیادہ حصہ، مالیت کے لحاظ سے یوریشین ممالک کو ہوئی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یوریشین یونین کے درمیان 862 کی مختلف قسم مصنوعات پر تجارتی تعلقات کا 27 اکتوبر کو آغاز کیا گیا۔

ایرانی کسٹم کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور یوریشین یونین کے درمیان آزاد تجارت کے عبوری معاہدے کا 27 اکتوبر سے آغاز کیا گیا۔

اس معاہدے کے نفاذ کے ایک سال بعد، ایران اور یوریشن رکن ممالک کیساتھ آزادانہ تجارت کے انتظامات کیے جائیں گے۔

اس عبوری تجارتی معاہدے میں 862 کی مختلف قسم مصنوعات شامل ہیں جن میں سے 360 قسم کی مصنوعات کو ایران سے یوریشن یونین میں برآمدات کی جاتی ہے اور باقی 502 قسم کی مصنوعات کو یوریشین یونین سے ایران میں برآمد ہوجائے گی۔

فی الحال، روس، بیلاروس، قازقستان، آرمینیا اور کرغزستان یوریشین یونین کے پانچ ممبر ہیں لیکن اس یونین نے 40 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کرلیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .